(ایجنسیز)
مصر کے معزول صدر محمد مرسی ایک مقدمے کی سماعت کے لیے ہیلی کاپٹر سے اسکندریہ کے قید خانے سے دارالحکومت قاہرہ لائے گئے ہیں۔
محمد مرسی اور ان کی پارٹی اخوان المسلمین کے 14 ارکان پر ایوان صدر کے باہر سنہ 2012 میں اپنے حامیوں کو تشدد پر آمادہ کرنے
اور اس کے نتیجے میں مظاہرین کے قتل کا الزام ہے۔ان دنوں معزول صدر کے خلاف چار مختلف مقدموں کی سماعت جاری ہے۔
چار دن قبل ایک اور مقدمے کی سماعت کے دوران معزول صدر محمد مرسی حکم عدولی پر آمادہ تھے اور کمرۂ عدالت میں چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ وہ ابھی بھی ملک کے اصلی صدر ہیں۔